Advertisements

کسان بورڈ کے صدر فیاض خان بلوچ اور نائب صدر جام اللہ گھنیہ کی چیف انجینئر فیصل مشتاق اور ایس ای اریگیشن محمد بنیامین سے ملاقات

Kisan Board President Fayyaz Khan Baloch and Vice President Jam Allah Ghaniya Meet Chief Engineer Faisal Mushtaq and SE Irrigation Muhammad Binyamin
Advertisements

 چیف انجینئر اریگیشن نے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایس ای کو ہدایات جاری کر دیں , ایس ای محمد بنیامین نے نہر آرڈی 199 کے وزٹ کا وعدہ کیا  

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) کسان بورڈ تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر فیاض خان بلوچ اور نائب صدر جام اللہ گھنیہ نے گزشتہ روز چیف انجینئر بہاول پور فیصل مشتاق اور ایس ای اریگیشن محمد بنیامین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں کسانوں کو نہری پانی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف انجینئر اریگیشن نے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے ایس ای کو ہدایات جاری کر دیں۔اس موقع پر ایس ای محمد بنیامین نے نہری پانی سے متعلق کسانوں کے مسائل حل کرنے اور نہر آرڈی 199 کے وزٹ کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا تمام کا شتکاروں کو فصلوں کو سیراب کرنے کے لئے نہری پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے پانی چوروں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی۔

Advertisements