اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا حجاج کرام کو واپسی پر قرآن مجید کا تحفہ

King Salman

چھہتر زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 20 لاکھ نسخوں کی تقسیم شروع

 ریاض /اسلام آباد(پی پی آئی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان کے تحت غیر ملکی عازمین کو واپسی پر قرآن مجیدکا تحفہ دیا جارہاہے مجموعی طور پر قرآن پاک کے 20 لاکھ نسخے تقسیم کئے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹس سمیت زمینی گزر گاہوں اور بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے عازمین کو 76 مختلف زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 20 لاکھ قرآن مجید کے نسخے تقسیم کیے جائیں گے. ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ قرآن پاک کا تحفہ انمول ہے اس کے لئے سعودی قیادت بالخصوص سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز شکریہ کے مستحق ہیں

مزید پڑھیں