کڈنی سنٹر میں زیر علاج مریضوں کا بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر انچارج ڈاکٹر ممتاز رسول کو خراج تحسین

ڈاکٹر ممتاز رسول اپنی طبی ٹیم کے ہمراہ باقاعدگی سے گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ کرکے بلاتفریق ان کا علاج و معالجہ کر رہے ہیں
بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا کڈنی سنٹر اس پسماندہ ریجن کے گردے کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں زیر علاج مریضوں کا نوائے احمد پور شرقیہ کے سروے میں اظہار خیال
بہاولپور(سٹاف رپورٹر) بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سنٹر میں زیر علاج مریضوں کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز رسول باقاعدگی سے گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور ان کے بہتر علاج و معالجہ کی ہدایات دیتے ہیں۔کڈنی سنٹر میں زیر علاج مریضوں نے ڈاکٹر ممتاز رسول اور ان کی ٹیم کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا کڈنی سنٹر حقیقی معنوں میں اس کے گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔گردے کے زیر علاج مریضوں نے روزنامہ نوائے احمدپورشرقیہ کو بتایا کہ وہ ڈاکٹر ممتاز رسول کے حسن اخلاق اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے حد درجہ متاثر ہوئے ہیں انہوں نے ڈاکٹر ممتاز رسول کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں ان کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا کی ہے