Advertisements

خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ 16 اپریل سامنے آگئی

KP assembly
Advertisements

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کی جانب سے صوبے میں انتخابات کرانے کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا ہے،  الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکریٹری نے دیا ہے۔

Advertisements

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔