تحصیل صدر ایپکا خرم حیات خان اخونزادہ کی زیرقیادت کمیٹی اہلکاران کا تنخواہیں نہ ملنے پرپلے کارڈ اُٹھا کر احتجاج

ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور،ڈی سی بہاولپور اورکمشنر بہاولپور سے فی الفور تنخواہیں چلت کرنے کا مطالبہ
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) تحصیل صدر ایپکا خرم حیات خان اخونزادہ اوریونین صدر ایمپلائز یونین محسن بھٹہ کی زیرقیادت تحصیل میونسپل کمیٹی میں کمیٹی اہلکاران نے تنخواہیں نہ ملنے پر دفتربند کرکے پلے کارڈ اُٹھا کر (اَسی بُھکے مَرگئے)کے نعرے لگاکراحاطہ میونسپل کمیٹی میں پُرامن احتجاج کیا۔ تحصیل صدر ایپکاخرم حیات خان اخونزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یونین سسٹم کیا ہے اداروں کابُراحال ہے، نہ تو کوئی افسر ہے اور نہ ہی کسی کے پاس اختیارات اور ظلم ظریفی یہ ہے کہ عملہ کی تنخواہیں اب تک چلت نہ ہوئی ہیں۔ جبکہ ماہ رمضان کاماہ ہے اور عید قریب ہے۔ ملازمین نے رمضان شریف کے روزے تنخواہیں نہ ملنے پر دوکانداروں سے ادھار لیکر روزے اور کھولنے پر مجبورہیں۔ احتجاج کرتے ہوئے اہلکاروں خواجہ فہیم رضا، قاضی انورسراج، طاہرخان بلوچ،اکبربلوچ، فیض اللہ شاہ، کاضم خان ودیگر نے ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور،ڈی سی بہاولپور اورکمشنر بہاولپور سے فی الفور تنخواہیں چلت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔