Advertisements

کھور برادری کے سربراہ جام حاجی محمد عاشق کھور کا پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان

Khoar biraderi will back NA candidate Prince Bahawal Abbasi
احمد پور شرقیہ: کھور برادری کے اجتماع کا ایک منظر پرنس بہاول عباسی موجود ہیں ان کے بائیں جانب سردار حاجی عاشق محمد کھور اور دائیں جانب جام محمد حنیف کھور نظر آرہے ہیں
Advertisements

جام حاجی محمد عاشق کھور ہمارے بزرگ اور برادری کے سربراہ ہیں ان کے فیصلے کی پابندی کرتے ہوئے پرنس بہاول عباسی کی قومی نشست پر بھرپور حمایت کریں گے سرگرم رہنما جام محمد حنیف کھور کی نوائے احمد پور شرقیہ سے بات چیت

احمدپورشرقیہ (سٹاف رپورٹر) احمد پور شرقیہ کی کھور برادری نے پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیل کے مطابق پرنس بہاول عباسی کھور برادری کے سربراہ سردار جام حاجی محمد عاشق کھور کی اقامت گاہ پر گئے جہاں کھور برادری کے نمائندہ فراد بھی موجود تھے- اس اجتماع میں جام حا جی محمد عاشق کھور نے قومی اسمبلی این اے 166 کی نشست پر پرنس بہاول عباسی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا

Advertisements

روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کھور برادری کے سرگرم نوجوان رہنما   جام محمد حنیف کھور  نے بتایا کہ حاجی محمد عاشق کھور ہماری برادری کے بزرگ اور سردار ہیں -ان کے فیصلے کی ہم پابندی کریں گے – اور قومی اسمبلی کے انتخابی  معرکہ میں پرنس بہاول عباسی کو کامیاب کرائیں گے سردار یحییٰ خان  کلاچی ،سردار شہزاد سہیل خاکوانی,سردار فیض محمد خاکوانی میاں عبدالمجید جمشید اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے