Advertisements

خدمت عوام کمیٹی کی جانب سے اینٹی گیلانی اتحاد کا قیام

Khidmat Awam Committee forms anti-Gilani alliance
Advertisements

علاقے کی پسماندگی، بدحالی، ابتری کو دور کرنے , لوٹ مار، رشوت ,جرائم، لاقانونیت، مہنگائی کے خاتمے، غلامی کے طوق سے نجات،  بےحسی اور جھوٹ و منافقت کی سیاست کے خاتمے کے لیے خدمت عوام کمیٹی کے پلیٹ فارم کے تحت ان لوگوں سے جنہوں نے ہمیں اور ہماری نسلوں کو تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچایا ہے اور علاقے کو بدحالی کی دلدل میں دھکیلا ہے،  ان کے خلاف  ایک اتحاد بنایا جائے ۔اس لیےایک اینٹی گیلانی اتحاد قائم  کیا جارہا ہے تاکہ علاقے کی عوام کو مسلسل جبر، تسلط، خوف و ہراس اور ذہنی غلامی سے  نجات دلائی جا سکے۔علاقے کے خیرخواہ، عوام کا درد دل رکھنے والے دوستوں سے اپیل ہے کہ اپنی اور اپنی نسلوں کو بچانے کے لیے آئیں اس اتحاد میں شمولیت اختیار کریں  تاکہ ایماندار، مخلص اور محنتی قیادت سامنے آسکے اور علاقے کو اس اذیت سے چھٹکارا مل سکے۔ 

شکریہ۔

Advertisements

شاہد حمید شیخ المعروف ڈاڈو میاں، فوکل پرسن خدمت عوام کمیٹی