Advertisements

خواجہ سعد رفیق کی صادق گڑھ پیلس آمد ،ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی سے دادی اماں ہر ہائنس امیر آف بہاولپور مرحوم کے انتقال پر تعزیت

Khawaja Saad Rafique Visits Sadiq Garh Palace, Offers Condolences to Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے آج دوپہر صادق گڑھ پیلس میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور ان کی دادی محترمہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر بہاولپور الحاج بریگیڈیر نواب محمد عباس عباسی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی اور اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا-

پاکستان مسلم لیگ ن بہاولپور کے رہنما اور سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اس ملاقات میں مسلم لیگ ن تحصیل احمد پور کے سینیئررہنما شہزاد سہیل خاکوانی اور یحی خان کلاچی بھی موجود تھے – مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے دعا کی کہ اللہ تعالی ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور عباسیہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Advertisements