Advertisements

خواجہ معین الدین کوریجہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کی ہر ہائنس کے انتقال پر لاہور میں نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس خان عباسی سے تعزیت

"Khawaja Moinuddin Koreja, Sajjada Nashin of the shrine of Hazrat Khawaja Ghulam Farid (RA), condoles with Nawab Salahuddin Abbasi and Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi in Lahore on the passing of Her Highness."
سجّادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ خواجہ معین الدین کوریجہ لاہور میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے اُنکی والدہ ماجدہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے انتقال پر تعزیت کر رہے ہیں
Advertisements

خواجہ معین الدین کوریجہ نے ہر ہائنس مرحومہ کے درجات کی بلندی اور امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی صحت یابی کے لیے دعا کی


سجّادہ نشین خواجہ معین الدین کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور کی اقامت گاہ پر ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے ساتھ تعزیت کے موقع پر لی گئی تصویر

Advertisements

لاہور( سٹاف رپورٹ)خواجہ معین الدین کوریجہ سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید رحم تہ اللہ علیہ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور میں بہاولپور ہاؤس پہونچ کر امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے اُنکی والدہ ماجدہ اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے اُنکی دادی جان ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے انتقال پر تعزیت کی- سجّادہ نشین دربار فرید رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کے حضور ہر ہائنس بیگم صاحبہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی – انہوں نے امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی