Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام حضرت خواجہ غلام فرید کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ”وحدت الوجود دی ریت“ کے موضوع پر کثیر السانی قومی کانفرنس

Khawja farid conference group photo
Advertisements

خواجہ غلام فرید چیئر مینجمنٹ کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام  سلطان العاشقین  قبلتہ العارفین عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید  کے دینی، روحانی اور امن وآشتی کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے ”وحدت الوجود دی ریت“ کے موضوع پر کثیر السانی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں خواجہ فرید چیئر کے زیر اہتمام سالانہ قومی کانفرنس، سیمینار،محفلِ سما و کافی منعقد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ میں خواجہ فرید چیئر کو فعال کرنے کی سعادت ان کے حصے میں آئی اور اب خواجہ فرید چیئر مینجمنٹ کمیٹی عظیم صوفی شاعر کے پیغام کو قومی اور عالمی سطح پر اُجاگر کررہی ہے۔ فرید کی فکر اور فلسفے کی ترویج اور نوجوان نسل سے روشناس کرانے کا کام احسن انداز سے جاری ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مرکزی آڈیٹوریم خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ مجھے برصغیر پاک وہند کی دوسری بڑی، مثالی اور خوشحال وفلاحی ریاست بہاو ل پور کی تاریخی جامعہ اسلامیہ کی سربراہی کا موقع ملا۔ اسی طرح دھرتی کے عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ سے منسوب خواجہ غلام فرید انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی رحیم یار خان کے بانی وائس چانسلر ہونے کا شرف بھی ملا۔

Khawaja farid conference

سجادہ نشین دربارِ فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک خدا، ایک رسول اور ایک قرآن کو ماننے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے صوفیہ کی تعلیمات کی نشر واشاعت کے اقدامات انتہائی قابل تحسین اور دوسری جامعات کے لئے قابل تقلیدہیں۔ انہوں نے عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور اعزاز ی ڈائریکٹر خواجہ فرید چیئر کو مبادکباد دی اور کہا کہ محبت اور انسانی احترامیت کا پیغام پھیلاتے رہیں۔ صاحبزادہ سلطان احمد علی موضوع کے اعتبار سے تعلیمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشقِ رسول، تصوف، وحی اور الہام کے موضوع پر علامہ اقبال کی شاعری بارے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے احترامِ انسانیت، باہمی محبت، رواداری اور دیگر اخلاقی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن براڈکاسٹنگ اور خواجہ غلام فریدؒ کے موضوع پر بہت سی کتابوں کے مصنف سعید احمد شیخ نے کہا کہ خواجہ غلام فرید کی ڈیڑھ سو برس پہلے کی شاعری آج بھی دلوں پر راج کررہی ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس پیغام کی افادیت موثر ابلاغ کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلائی جائے۔اعزاز ی ڈائریکٹر خواجہ فرید چیئر راول معین کوریجہ نے کہا کہ چیئر کے زیر اہتمام کانفرنس وسیمینار کے انعقاد کے ساتھ ساتھ خواجہ غلام فریدؒ کی تعلیمات کے حوالے سے کتب کی اشاعت کا بھی آغاز کیا گیا ہے اور آج کی تقریب میں ممبر خواجہ فرید چیئر ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ کا کلامِ فرید کے موضوعاتی انتخاب رنگِ فرید کے نام سے اور مجاہد جتوئی کا لکھا ہوا خواجہ فرید کا سوانحی خاکہ پر مبنی کتب کی تقریب روہنمائی کی جا رہی ہے۔خواجہ فرید چیئر مینجمنٹ کمیٹی کی ویب سائٹ کی لانچنگ بھی آج کی تقریب میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی دستاویزی فلم اور دیگر بہت سے پراجیکٹس پر کام شروع ہونے جا رہے ہیں۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز، ڈاکٹر مہر خادم حسین، ڈائریکٹر سچل چیئر شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور،ڈاکٹر عصمت اللہ شاہ، ممبر خواجہ فرید چیئر، مجاہد جتوئی ماہر فریدیات وممبر فرید چیئر،  ڈاکٹر سعدیہ کمال ممبر فرید چیئر، ڈاکٹر اسلم محمود ملک سکالر، خورشید احمد سعیدی سکالرنے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل خواجہ فرید کافی نائٹ میں خطے کی عظیم گلو کارہ ثریا ملتانیکر کو لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی صاحبزادی راحت ملتانیکر نے خواجہ فرید ؒ کی کافیاں گا کر سماء باندھ دیا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور خواجہ راول معین کوریجہ نے ثریا ملتانیکر کو لائیف ٹائم اچومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔ خواجہ فرید کانفر نس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویزوڑائچ، ایڈیشنل کمشنر فیصل عطا، سید تابش الوری،معززین شہر، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Advertisements
Khawja farid conference sheild