عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حاصل پور کے زیر اہتمام غلہ منڈی گیٹ سے ختم نبوت ریلی نکالی گئی
ریاست بھاول پور میں سنہ 1935 میں محمد اکبر جج نے بھی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا
قادیانیوں کی خفیہ و اعلانیہ اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکا جائےمولانا مفتی محمد عدنان مولانا زاہدالراشدی ذوالفقار علی قائم خانی مولانا محمد ازکیا مولانا محمد شبیر عثمانی رانا محمد شفیق عاصم ایاز شیخ محمد سلیم کامطالبہ
حاصل پور : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حاصل پور کے زیر اہتمام غلہ منڈی گیٹ سے ختم نبوت ریلی نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی چوک فوارہ پہنچی جہاں پر مولانا مفتی محمد عدنان مولانا زاہدالراشدی ذوالفقار علی قائم خانی مولانا محمد ازکیا مولانا محمد شبیر عثمانی رانا محمد شفیق عاصم ایاز شیخ محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات ستمبر کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا یہ دن امت مسلمہ کے لیے فتح مبین کا دن ہے انھوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہو گیا ہے اب جو اعلان نبوت کرے وہ نبی نہی ہوسکتا وہ کافر ہے
سات ستمبر کو قومی اسمبلی کا فیصلہ ایک طویل ترین جدوجھد اور تمام مسالک کے علما کرام کی ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے جدوجھد کا نتیجہ ہے اس سے پہلے ریاست بھاول پور میں سنہ 1935 میں محمد اکبر جج نے بھی قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا انھوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی خفیہ و اعلانیہ اسلام دشمن سرگرمیوں کو روکا جائے ریلی کے شرکا نے ہاتھوں ختم نبوت کے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ لوگوں نے ریلی کے شرکا پر گل پاشی کی

