خانیوال ضمنی انتخاب، مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا
ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا سلیم نے 46700 ووٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی نورین نشاط 35390 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق حیدر 12327 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر اور پاکستان تحریک لبیک کے شیخ اکمل 9347 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح سویرے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔