Advertisements

خامنہ ای کا بیٹا قبول نہیں، ایرانی سپریم لیڈر کے انتخابات میں شامل ہونا چاہتا ہوں: صدر ٹرمپ

“Khamenei’s Son Not Acceptable; I Want to Take Part in the Election for Iran’s Supreme Leader: Trump”
Advertisements

آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے لیڈر کو قبول نہیں کریں گے ، ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں اتحاد اور امن لائے ,امریکی میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب میں شامل ہونا چاہتاہوں، آیت اللہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای میرے لیے ناقابل قبول ہے ۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ، آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے ہیں جوکہ ممکنہ طور پر ایران کے سپریم لیڈر ہو سکتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے لیڈر کو قبول نہیں کریں گے ، ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں اتحاد اور امن لائے ۔

Advertisements

ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم اور سپین پر بھی تنقیدکی، انہوں نے کہا کہ کیئر اسٹارمر ونسٹن چرچل نہیں ہیں ،برطانیہ کے وزیرِاعظم کے رویے پر حیران اور مایوسی ہوئی،برطانیہ بہت مایوس کن رہا ہے،سب جانتے ہیں دشمن ہم پر حملہ آور ہے،کیئراسٹارمر کو بلا کسی ہچکچاہٹ کے اڈے فراہم کرنے چاہئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اسٹارمر کے ساتھ تعلق اچھا ہے، وہ بعض اوقات کرنیوالے کام نہیں کرتے،ہمارے پاس بہت سے کامیاب ممالک ہیں لیکن اسپین ناکام ہے،اسپین کا غیرذمہ دارانہ رویہ ہے، نیٹو کے خلاف نفرت رکھتا ہے