Advertisements

آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا؛ جنگ بندی کے بعد سپریم لیڈر کا پہلا بیان

"Khamenei's Murder Will Be Avenged": Supreme Leader's First Statement After Ceasefire
Advertisements

جنگ کے خواہشں مند نہیں لیکن اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے؛ مجتبیٰ خامنہ ای

تہران: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظرعام پر نہیں آئے ہیں تاہم ایک بار پھر ان کا ایک تحریری بیان سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں لیکن اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

Advertisements

انھوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور جنگ میں شہید ہونے والے دیگر ایرانیوں کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران مزاحمتی محاذ کو ایک متحد قوت تصور کرتا ہے جس میں اس کے علاقائی اتحادی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں فاتح ایران ہی ہے۔ جس نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا ہے تاہم وہ اب تک منظرعام پر نہیں آئے ہیں۔