Contact Us

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک خالد محمود وارن

Khalid Mehmood Warren's conversation with journalists

اوچ شریف(کرائم رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے لیگی کارکنوں ملک عثمان ڈوانج امیدوار ایم این اے ملک نوید وارن سابق چیئرمین عامر چنڑ ملک عبداللہ رنونجہ ملک زاہد کھاڑک ملک پپو گھلو ملک بشیر لودھرا طارق بھیں اختر بھنڈا ملک رضوان رنونجہ ڈاکٹر اقبال کلیار ملک نعیم خالد وارن سابق کونسلر شفیق کھوکھر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ساری قوم کو چور کہنے والا آج خود کرپشن میں نااہل ہوگیا، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے تاریخی فیصلے کا پوری قوم خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاشی و اقتصادی استحکام کو داو اور قوم کو ریاست قانون کیخلاف بغاوت پر اکسانے اور چوروں ٹھگوں لینڈ مافیاء کی سرپرستی کرنے والے فتنہ خان کے چہرئے سے نقاب اترنے کے بعد انکی اصلیت کھل کر سامنے آچکی ہے قوم باشعور ہے چوروں اور ٹھگوں کے ٹولہ کیلئے اب کوئی گنجائش نہیں رہی کہ انہیں ریاستی آئین و قانوں کے مطابق کیفر کردار تک پہچایا جائے ملک خالد محمود وارن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معزز ادارئے نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنا فیصلہ سنایا بلکہ الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی رٹ قائم کر دی ہے جس پر قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی کال پر سڑکیں بلاک اور سرکاری و نجی املاک کی توڑ پھوڑ کیلئے نکلنے والے انتشار پسندوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج اور انہیں فوری گرفتار کرکے حکومتی رٹ کو برقرار یقینی بنائے انشاءاللہ آنے والا دوبارہ اقتدار مسلم لیگ ن کا ہوگا اور پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف ہوں گے بعد ازاں کارکنوں نے فیصلے کی خوشی پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔

مزید پڑھیں