سابق سٹی ناظمین خالد خان بلوچ ایڈووکیٹ اور اعجاز خان بلوچ کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لاہور میں ملاقات

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سابق سٹی ناظمین خالد خان بلوچ ایڈووکیٹ اور اعجاز خان بلوچ نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لاہو رمیں ملاقات کی۔ اور ان سے علاقہ کی سیاست اور آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس مو قع پر گورنر پنجاب چوہدری کو احمدپورشرقیہ کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اور اُنہیں احمدپورشرقیہ آنے کی دعوت دی ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ بہت جلدا حمدپورشرقیہ کا دورہ کریں گے۔ اور مسائل کے حل کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔