Contact Us

کینیا پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات کرے: اقوام متحدہ

Arshad Sharif

اقوام متحدہ نے کینیا پر زور دیا ہےکہ وہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات کرے اور  نتائج عوام کے سامنے لائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے ارشد شریف کے المناک قتل کی رپورٹ دیکھی ہے۔

 اسٹیفن دوجارک کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہےکہ ارشد شریف کے قتل کی اچھی طرح سے چھان بین ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں