احمد پور پریس کلب اور اجتماعی ترقیاتی کونسل محراب والا کے اشتراک سے منعقدہ کشمیر یکجہتی

پریس کلب کشمیر کی جبری بندش نا منظور‘ نوجوان کشمیری صحافی سجاد گل کو رہا کیا جائے
احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ اور اجتماعی ترقیاتی کونسل محراب والاکے اشتراک سے جناح ہال میں منعقدہ کشمیر یکجہتی سیمینار میں پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور
احمد پور شرقیہ (حمید اللہ خان عزیزسے) تحصیل احمد پور شرقیہ کے پریس کلبز احمد پور شرقیہ اوچشریف مبارک پور ہتھیجی اورنوشہرہ جدید کے صدور اور عامل صحافیوں نے ایک قرارداد کے ذریعے مقبو ضہ جموں و کشمیر میں کشمیر پریس کلب کو بند کر کے اسکی عمارت اور خالی اراضی کو سرکار ی تحویل میں لینے اور نوجوان صحافی سجاد گل کے جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ڈائر یکٹر جنرل یونیسکو سے بھارتی حکومت کے کشمیر میڈیا دشمن اقدامات کا نوٹس لینے اور کشمیری صحافیوں کو جان ومال کا تحفظ دینے نیز آزادی صحافت اور آزادی اظہار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے یہ قرار داد احمد پور پریس کلب احمد پورشرقیہ اور اجتماعی ترقیاتی کونسل محراب والا کے اشتراک سے منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر سیمینار وپذیرائی حلقہ صحافت کے حوالے سے منعقدہ تقریب اتفاق رائے سے منظور کی گئی سیمینار کی صدرات مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے کی جبکہ پریس کلب بہاولپور کے سابق صدر نصیر محمد چوہدری،ضلعی بیت المال بہاولپور کے چیئرمین سید صلاح الدین جیلانی پریس کلب بہاولپور کے سابق جنرل سیکرٹری ریاض خان بلوچ پریس کلب بہاولپور کے سابق صدر نصیراحمد ناصر چوہدری تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری ملک طاہر منظور ایڈووکیٹ‘چیئرمین تحصیل عشروزکوۃ کمیٹی محمد سیلم خان نیازی‘ یونین کونسل محراب والا کے سابق چیئرمین زبیر خان لاشاری مرکزی انجمن تاجران صدرکے محمدارشد راجپوت جنرل سیکرٹری آفتاب ڈاہر وحید مراد لاشاری انسپکٹر ماحولیات بہاولپور اور محترمہ پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ مہماناں اعزاز کے طور پر شریک ہوئے کشمیر یکجہتی سیمینار میں احمد پور شرقیہ کے دونوں گروپس کے صدرو محمد رفیق صفدر راجپوت اور سید ناصر محمودرضوی بھی سٹیج پر موجود تھے جبکہ تقریب میں نظامت کے فرائض آرگنائزر خادم حسین شاہین لاشاری نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پریس کلب بہاولپور کے سابق صدر اور روزنامہ اوصاف بیورچیف نصیر محمد چوہدری نے مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو صحافت کی یونیورسٹی قرار دیا اور تحصیل احمد پور شرقیہ کے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ کر یں تاکہ ان کے قلم میں نکھار پیدا ہو سکے ضلعی بیت المال کے چیئرمین سید صلاح الدین جیلانی نے کشمیری عوام کی جہد وجہد پر اُنہیں شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اُنہوں نے مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی صحافتی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ احسان احمد سحر نے صرف احمد پور شرقیہ بلکہ بہاولپور کو بھی عالمی سطح پر متعارف کرایا پریس کلب بہاولپور کے سابق جنرل سیکرٹری ریاض احمدخان بلوچ نے احمد پور شرقیہ کے صحافیوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ اور کہا کہ اجتماعی جدوجہد سے ہی پریس کلب کے تمام اراکین فوائد حاصل کر سکتے ہیں ریاض خان بلوچ نے بھی احسان احمد سحر کی صحافتی خدمات کا ذکر کرتے ہو ئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان سے ایپل کی کہ وہ مقامی صحافیوں میں گروپ بندی ختم کرائیں سیمینار میں محترمہ پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برداری کی بے حسی پر اظہار افسوس کیا انہوں نے کہا کہ ریلیاں نکالنے جلسے کرنے اورسیمینار کرنے سے کشمیر آزادنہیں ہو گا اسکے لئے مسلح جد وجہد کرنا ہو گی پریس کلب بہاولپور کے سابق صدر نصیر احمد ناصر‘سید ناصر محمود رضوی‘ محمد رفیق صفدر راجپوت‘ رانا محمد سیلم سردار زبیر خان محمد سیلم خان نیازی‘ ڈاکٹرخادم حسین‘ محمد ارشد راجپوت اور دیگر نے بھی سیمینار سے خطاب کیا بعد ازاں صحافیوں سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کی نمائند ہ شخصیات میں 80 شیلڈز تقسیم کی گئیں تقریب کے اختتام پر شرکاء کی بریانی اور بوتلوں سے تواضع کی گئی۔

