Advertisements

احمد پور شرقیہ میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد, کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

Kashmir Solidarity Day Rally Held in Ahmedpur Sharqia, Chants of “Kashmir Will Become Pakistan” Raised
Advertisements

سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ بینر کشمیری اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے شہداء کشمیرکو خراج عقیدت
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار ) دفاع پاکستان زندہ باد موومنٹ انجمن تاجران احمد پور شرقیہ  پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی ویلفیئر سوسائٹی احمد پور اتحاد جمیعت علماء اسلام پاکستان احمد پور سنوارو تحریک مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اکاخیل پختون اتحاد اور سول سوسائٹی احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد ہوا

ریلی جناح ہال سے منیر شہید چوک پہنچی ریلی سے دفاع پاکستان موومنٹ کے صدر جام زبیر مولانا محمد احمد جالندھری مولانا محمد اشفاق سلفی حاجی محمد ارشد راجپوت حافظ محمد زکریا مختیار احمد ملک افتاب خان ڈاھر محمد ارشاد فوجی حکیم حسنین چوہان سابق چیرمین مہر جمیل سیال حافظ محمد شاہد نعیم خان اکاخیل ملک سمیع الرحمن اور سماجی کارکن جان محمد چوھان نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیر کی آزادی کے لیے اواز بلند کی ریلی میں صاحبزادہ عادل میاں عباسی قاری محمد الیاس قاری ضیاء الرحمن شیخ محمد ایوب راجپوت منصور قریشی محمد رمضان کھیتران محمد ظفر تاج محمد ارشد بھاٹ مہر سعید احمد سعیدی پروفیسر شاہد رفیق طالب خان اکاخیل محمد اکرم جوہیہ محمد ندیم قریشی سید آصف بخاری غلام حسین قریشی سید علی رضاء کاظمی خالد نواز خان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی

Advertisements

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ بینر کشمیری اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی میں پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے