اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملت پاکستان5اگست 2019کے بھارت کے غیر آئینی اور جابر قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

Kashmir black day

بہاو ل پور (پ ر)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ آج ملت پاکستان5اگست 2019کے بھارت کے غیر آئینی اور جابر قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ آرٹیکل 370کی منسوخی اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کی قراردادوں، بھارت اور پاکستان کے باہمی معاہدوں کے خلاف اقدام ہے۔ کشمیریوں نے جبروتشدد پر مبنی اس اقدام کو رد کر دیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور گزشتہ تین برسوں سے جشن آزادی کی تقریبات کو کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر پرو وائس چانسلر نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا دن ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد اور طلبا وطالبات کا جوش و خروش خوش آئند ہے۔ ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی شخص اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے نہیں کرتا۔5اگست2019کو بھارت نے جن آرٹیکلز کو ختم کرکے کشمیر میں اکثریت منتقل کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے وہ اس میں کبھی کامیاب نہ ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار نے کہا کہ بھارتی سرکارنے زبردستی غیر مقامی آبادی کو کشمیر میں منتقل کرکے مقامی آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہاں بہت زیادہ بدامنی ہو گئی ہے لیکن ان تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت و آزادی ختم نہ کیا جاسکا۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکاردراصل کشمیر میں بھارت کی اکثریت کو منتقل کرنے اور انہیں وہاں جائداد خریدنے اور بیچنے اور ووٹ ڈالنے کا حق دینے کا مقصد وہاں مستقبل میں بھارتی اکثریت کو کشمیریوں پر مسلط کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت افواج اور عوام سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے جذبہ حریت و آزادی کو سلام کرتے ہیں۔ سربراہ شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مصور بخاری نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کبھی رائیگاں نہ جائے گی۔ انشاء اللہ کشمیری ضرور ایک دن بھارتی جبروتشدد سے آزادی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں