Advertisements

واقعہ کربلا انسانیت کے لیے حق، انصاف اور سچائی پر ثابت قدم رہنے کی لازوال مثال ہے ڈائریکٹرڈاکٹر ناصر حمید

"Karbala Stands as Eternal Beacon of Truth, Justice, and Conviction for Mankind: Dr. Naser Hameed"
Advertisements

پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیرِ اہتمام محفلِ مسالمہ میں اظہار خیال تقریب میں دانشوروں، شعراء، ادیبوں،اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی


بہاول پور ( پریس ریلیز ) پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن کے زیرِ اہتمام محفلِ مسالمہ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد محرم الحرام کے تقدس، بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، قومی یکجہتی اور امن و اخوت کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں دانشوروں، شعراء، ادیبوں، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی۔

Advertisements

مقررین نے اپنے خطابات میں واقعہ کربلا کی عالمگیر تعلیمات، حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پیغامِ محرم الحرام پر عمل کرتے ہوئے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ اورامن و امان کے قیام میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز رویوں سے اجتناب اور مثبت طرزِ عمل ہی معاشرتی استحکام اور قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔ تقریب میں شعراء کرام نے سلام بحضور امام عالی مقام پیش کیا۔شرکاء نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاولپورکے زیر اہتمام محفلِ مسالمہ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام معاشرے میں ہم آہنگی، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا انسانیت کے لیے حق، انصاف اور سچائی پر ثابت قدم رہنے کی لازوال مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانیاں رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، ترقی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔