Advertisements

نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے احمد پور شرقیہ کی خاتون کراٹے کھلاڑی سمرین فاطمہ کو ایک لاکھ روپے کا انعام

Karate player Ms Samreen Fatima receives Rs one lac cheque on the behalf of Chief Minister Punjab
احمد پور شر قیہ: مارلوز کراٹے سینٹر کی خاتون کھلاڑی سمرین فاطمہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے لیے گئے ایک لاکھ روپے کا چیک وصول کر رہی ہیں
Advertisements

مارلوز کراٹے سینٹر کی خاتون کھلاڑی سمرین فاطمہ نے نیشنل گیمز کے کراٹے کے مقابلوں میں کانسی کا میڈل جیتا تھا

احمد پور شرقیہ( نامہ نگار) نیشنل گیمز میں براؤنز میڈل جیتنے والی مارلوز کراٹے سینٹر احمد پور شرقیہ کی کھلاڑی سمرین فاطمہ کو  نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے ایک لاکھ روپے کا چیک بطور  انعام دیا – چیف کوچ مارلوز کراٹے سینٹر محمد اسحاق گجر ،پاکستان کراٹے ٹیم کے کوچ شوکت علی گھلو ،شفیق قریشی عبدالرزاق گجر، محمد ایوب گجر اور متین امجد کے علاوہ کراٹے کلب کے کھلاڑیوں اور دیگر افراد نے سمرین فاطمہ کو اس اعزاز پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Advertisements