کراچی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے 9 لاکھ ووٹ، پی پی کے 3 لاکھ بھی نہیں:حافظ نعیم الرحمان
ہم نے زیادہ سیٹیں حاصل کیں، شہر یوں نے اعتماد کیا ہے،میئر انشا اللہ تعالیٰ جماعت اسلامی کا ہی ہوگا
پی ٹی آئی ممبران کی پکڑ دھکڑ،کراچی پر قبضے کےلئے پی پی کی فسطائیت نہیں ہونے دیں گے جماعت اسلامی
کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی پر قبضے کےلئے بدترین فسطائیت کررہی ہے مگر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔پی پی آئی کے مطابق میئر کراچی کےلیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکا امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتخابی عمل قبضہ عمل بن رہاہے، وہ چاہتے ہیں ان کا قبضہ مزید بڑھ جائے۔ الیکشن کمیشن پی پی کی اے ٹیم کا کرداراداکررہا ہے، الیکشن کمیشن میں ضمیر ہے تو وہ اس صورتحال کانوٹس لے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پی پی انسانوں کو خریدرہی ہے جیلوں میں ڈال رہی ہے زدوکوب کررہی ہے، پی ٹی آئی کے آج جو چیئرمین اور وائس چیئرمین حلف اٹھانے آئے تھے ان کو گرفتارکیا گیا، کیسے ممکن ہے کہ ممبر حلف کے وقت اٹھالیا جائے۔ جماعت اسلامی نے زیادہ سیٹیں حاصل کیں، شہر کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر عتماد کیا ہے، لوگ توقع رکھتے ہیں کہ میئرجماعت اسلامی کا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو روک کریہ اپنے منہ پر کالک لگارہے ہیں، پولیس ان کے کہنے پر کام کرتی ہے کب تک یہ کرتےرہیں۔ کچھ بھی کرلومئیرجماعت اسلامی کاہی بنے گا۔ حکومت حوصلہ کرے اور ایک سروے کروائے لوگ کس کا مئیر چاہتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی پی نے 6 سال تک بلدیاتی الیکشن نہیں کروایا تھا، بلدیاتی الیکشن کےلیے دھرنے دینے پڑے عدالت جانا پڑا۔ ہے، عوام نے جماعت اسلامی کو بھاری مینڈیٹ دیاہے۔