کنول شوذب کی وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف سے ملاقات

بہاول پور31/جنوری: ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فار منسٹری آف پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹیو کنول شوذب نے وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف سے وائس چانسلر آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرممبر قومی اسمبلی کنول شوذب نے وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز کو یونیورسٹی کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی نے قلیل عرصہ میں نامور ملکی جامعات میں اپنا نام رجسٹرڈ کرایا جس کا اعتراف گذشتہ دنوں دورہ بہاول پور کے موقع گورنر پنجاب و چانسلردی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نے بھی کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز نے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب کی یونیورسٹی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔