اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

محترمہ کنول شوذب کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات، تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ

Kanwal Shozab 2

بہاولپور: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی منصوبہ بندی وخاص امور محترمہ کنول شوذب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ بہاولپور کے دوران اُن سے ملاقات کی اور ایک بار پھر ان سے تحصیل احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا محترمہ کنول شوذب نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے مسائل پر مشتمل ایک درخواست وزیر اعلیٰ کو پیش کی جس میں مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی سیوریج کے میگا منصوبہ کے لیے گرانٹ احمد پور شرقیہ میں برن سنٹرکے قیام زچہ بچہ سینٹر‘ٹورازم ریسرچ سینٹر نرسنگ سکول اور گرلز ڈگری کالج کے قیام کے مطالبات شامل تھے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے روز نامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو بتایا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والی واحد پاررلیمنیٹرین تھیں جنہوں نے تحریری درخواست کے طور پر اپنے مطالبات سردار عثمان بزدار کو پیش کئے جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ملاقات کرنے والے دیگر اراکین اسمبلی نے زبانی گفتگو کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکی پیش کردہ مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ بہت جلد سردار عثمان بزدار احمد پور شرقیہ کے لیے میگاپراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں