احمدپورشرقیہ کی سب سے مصروف کچہری روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار, شہریوں کو مشکلات کاسامنا
Advertisements
آئے روز حادثات بھی معمول بن چکے, شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہا ول پور سے سڑک کی فی الفور مرمت کا مطالبہ
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمدپورشرقیہ کی سب سے مصروف کچہری روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، شہریوں کو مشکلات کاسامنا ۔ تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ شہر کی سب سے مصروف ترین سڑک چوک منیر شہید سے لے کر چوک چا چا بستی تک انتہائی ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ اور جگہ جگہ بڑ ے بڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کویہاں سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بلکہ آئے روز حادثات بھی معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں عبدالحفیظ ، محمد اشرف، عبدالجبار ، محمدیونس، نے ڈپٹی کمشنر بہا ول پور سے سڑک کی فی الفور مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
Advertisements