Advertisements

کچہری روڈ کی مرمت نہ ہوسکی ۔ شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا

Road-Damaged
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نا مہ نگار  ) چھ ماہ گزرنے کے باوجود کچہری روڈ کی مرمت نہ ہوسکی ۔ شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا۔ تفصیل کے مطابق شہر کی سب سے مصروف سڑک کچہری رو ڈ پر نئی سیوریج لائن ڈالنے کے لئے چھ ماہ قبل کھدائی کی گئی ۔ اب جبکہ سیوریج لائن ڈالے چار ماہ گزر گئے ہیں ۔ تاحال روڈ کی  دوبارہ  مرمت نہ کی گئی ہے او رجگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔ جہاں روزانہ حادثات معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں کے شدید احتجاج کے باوجود ابھی تک سڑ ک کی دوبارہ   مرمت نہ کی گئی ہے شہریوں محمدیوسف، گلزار احمد، عبدالرشید ، اور عبداللہ نے کہا کہ روزانہ    بلدیہ اور انتظامیہ کے آفیسران یہاں سے گزر کر جاتے ہیں۔ مگر روڈ کی کی تاحال مرمت نہ ہوسکی ہے۔ انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ سے روڈ کی جلد مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

kachehri-road