Advertisements

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کا لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ کا وزٹ عدالت عالیہ کے زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لیا اور بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز سے ملاقات کی

Justice Muhammad Amir Bhatti visit to Lahore High Court Bahawalpur Bench
Advertisements

بہاول پور 8/ اگست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ کا دورہ کیا۔ان کی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ احمد ندیم ارشد، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور راجہ غضنفر علی خان، ڈپٹی رجسٹرار جنرل حماد احمد اور سینئر وکلاء موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ کے زیر تعمیر منصوبہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبہ کی تکمیل بارے بریفنگ دی۔بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پورو دیگر تحصیلوں کی بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔ 

Justice Muhammad Amir Bhatti visit to Lahore High Court Bahawalpur Bench