جسٹس منصور علی شاہ آج چوبیس اکتوبر کو عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ معظمہ روانہ ہوں گے
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوں گے
دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ آج چوبیس اکتوبر کو عمرے کی ادائیگی کےلیے مکہ معظمہ روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے پر روانہ ہوں گے، جسٹس منصورعلی شاہ کی واپسی یکم نومبر کو ہوگی
دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج چوبیس اکتوبر کو سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل ورک کی وجہ سے چیمبر ورک پر چلے گئےتھے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چوبیس اکتوبر کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی ہے۔