جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی رہنما حکیم محمد حسنین چوہان کے بڑے بھائی قاری محمد اسلم انتقال کر گئے
دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا ان کی عمر 60 برس تھی جامع مسجد رحمانیہ ریلوے اسٹیشن کے امام و خطیب تھے
قاری محمد اسلم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ محمود پارک میں ادا کی گئی ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج وغم
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی رہنما حکیم محمد حسنین چوہان کے بڑے بھائی قاری محمد اسلم خطیب جامع مسجد رحمانیہ ریلوے اسٹیشن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ محمود پارک میں ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی – قاری محمد اسلم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ تین صاحبزادوں اور چار صاحبزادیوں کو سوگوار چھوڑا ہے -ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی رہنما حکیم محمد حسنین چوہان کے بڑے بھائی قاری محمد اسلم چوہان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی حافظ محمد اسلم چوہان مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے(آمین)