Contact Us

مولانا فضل الرحمن نے دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف ملک گیر تحریک کاآغاز پشین سے کردیا

JUIF Bahawalpur announces to back Maulana FazalurRehman movement against alleged rigged elections

جمعیت علماء اسلام ضلع بھاول پور تحریک میں قائد جمعیت کے شانہ بشانہ قدم بقدم ساتھ ہے مئی کے اول میں ضلعی سطح پر ایک بھر پور “عوامی اسمبلی” اجتماع منعقد کیا جائگا

 جمعیتِ علماء اسلام کے ضلعی امیر  قا ری غلام یسین صد یقی اور ضلعی ناظم عمومی  قاری سیف الرحمن راشدی کا ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب


بھاول پور (پریس ریلیز ) مولانا  فضل الرحمن نے دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف ملک گیر تحریک   کاآغاز پشین سے کردیا ہے ۔جمعیت علماء اسلام ضلع بھاول پور  تحریک میں قائد جمعیت کے شانہ بشانہ قدم بقدم ساتھ ہے ۔جمعیت علماء اسلام کی اس ملک گیر تحریک کا مقصد آئین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور اسلامی نظام کا عملی نفاذ ہے۔  یہ تحریک مقاصد حاصل ھونے تک جاری رہیگی یہ بات جمعیتِ علماء اسلام کے ضلعی امیر  قا ری غلام یسین صد یقی اور ضلعی ناظم عمومی  قاری سیف الرحمن راشدی نے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس  سے خطاب کرتے ھوئے کیا – انھوں نے کھا جمعیت علماء اسلام پر امن  پارلیمانی جدوجھد پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت ہے جن کا ماضی مذھبی لسانی صوبائی اور قومی تعصبات سے پاک اور ہر قسم کی کرپشن اوردیگر آلائشوں سےبے داغ ہے اور پاکستان کی ہر مشکل کے گھڑی میں ساتھ دیا جمعیتِ علماء اسلام تمام آئینی سیکورٹی انتظامی اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان اداروں سے اپنے ساتھ  بھی مثبت رویوں کی توقع رکھتی ہے-  جمعیت علماء اسلام کے مدارس دینیہ اور مذھبی کارکنان وطن عزیز کا سرمایہ ھیں وقت آنے پر پاکستان کےناموس پر جان نچھاور کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے اجلاس میں طئے پایا کہ مئی کے اول میں  ضلعی سطح پر ایک بھر پور “عوامی اسمبلی” اجتماع منعقد کیا جائگاہ  جس میں ضلع بھر سے ہزاروں لوگ شرکت کرینگے تاریخ وقت اور جگہ کا تعین صوبائی جماعت کے مشاورت کے بعد کیا جائیگا

مزید پڑھیں