Advertisements

پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا مولانا حافظ حمد اللہ

JUI central lentral leader Hafiz Hammadullah
Advertisements

سب سے پہلے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے  نبوت کا دعویٰ کرنے والے مسیلمہ کذاب کو جہنم رسید کیا مرکزی رہنما سابق سینیٹر جے یو آئی ف

جو شخص عقیدہ ختم نبوت کا منکر ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے مفتی عبد الواحد قریشی مولانا عبد القدوس قدوسی، پیر حماد اللہ گمب ، مولانا کلیم اللہ لدھیانوی ،قاری سییف الرحمن راشدی،مولانا شاہد کالری اور مولانا فیاض الاسلام کا تحفظ ختم نبوت و آئین شریعت کانفرنس سے خطاب

Advertisements

احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار) 7 ستمبر 1974ء پاکستان کی نیشنل اسمبلی نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر  غیر مسلم اقلیت قرار دیا یہ پوری قوم کا فیصلہ تھا ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے جمیعت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت و آئین شریعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ختم نبوت کا عظیم کام خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کیا انہوں نے منکرین ختم نبوت کے خلاف جہاد کیا اور نبوت کا دعویٰ کرنے والے مسیلمہ کذاب کو جہنم رسید کیا انہوں نے کہا کہ ہم بھی سیدنا ابوبکر صدیق رض کے پیروکار ہیں ہم تحفظ ختم نبوت کے لۓ اپنی جانیں قربان کر نے کے لئے تیار ہیں کانفرنس سے خطیب پاکستان مفتی عبد الواحد قریشی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اساس اور بنیاد ہے جو شخص عقیدہ ختم نبوت کا منکر ہے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے کانفرنس سے مولانا عبد القدوس قدوسی، پیر حماد اللہ گمب ، مولانا کلیم اللہ لدھیانوی ،قاری سییف الرحمن راشدی،مولانا شاہد کالری اور مولانا فیاض الاسلام نے بھی خطاب کیا اس کانفرنس کے آر گنائزر حلقہ پی پی 249 کے سابق امیدوار ایم پی اے قاری عبدالمنان قرشی تھے اس کانفرنس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.