قاری سیف الرحمن راشدی،مولانا پیر حماد اللہ کی زیر قیادت چوک منیر شہید احمدپور شرقیہ میں رہنما مولانا محمد سلیمان کو گرفتار کرنے پر احتجاج
ہم امن پسند لوگ ہیں ہمیں امن میں رہنے دیں،مولانا محمد احمد جالندھری صدر پاکستان ،وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ ،ڈی پی اوبہاولپور سے اپیل ہے کہ مولانا محمد سلیمان کو فلفور رہا کیاجائے
احمدپور شرقیہ (نامہ نگار ) قاری سیف الرحمن راشدی امیر جمیعت علماء اسلام ضلع بہاولپور،مولانا پیر حماد اللہ امیر JUIتحصیل احمدپو رشرقیہ کی زیر قیادت چوک منیر شہید احمدپور شرقیہ میں رہنما شیخ الحدیث جامعہ دا رالفتیحہ مولانا محمد سلیمان کو گرفتار کرنے پر احتجاج کیا گیا
احتجاجی مظاہرہ میں تحصیل بھرسے علماء کرام اور سینکڑو ں کی تعداد میں کارکنوں نےشرکت کی , خطاب کرتے ہوئے قاری سیف الرحمن راشدی نے کہا جمیعت علماء اسلام کے رہنما شیخ الحدیث مولانا محمد سلیمان کو رہا کیاجائے اگر نہ کیا گیا تو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی مشاورت سے احتجاج کی توسیع کی جائے گئی اور کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ پہلے دن درخواست دی لیکن سات دن بعد ہماری ایف آئی آر درج ہوئی- مولانا محمد احمد جالندھری نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ہمیں پر امن رہنے دیں،احتجاجی مظاہرہ میں پروفیسر عامر حفیظ جنرل سیکرٹری مہر غلام ربانی کاٹھیا،قاری عبدالمنان قریشی سٹی امیر ،مولانا غلام مرتضیٰ عثمانی ،قاضی عمر فاروق جنر ل سیکرٹری ،قاری محمد اسلم رہنما ،مولانا سمیع الرحمن رہنما ،مامون اکمل کمالوی جنر ل سیکرٹری سٹی ،مہر غلام ربانی ودیگر رہنمائوں نے صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ ،ڈی پی اوبہاولپور سے اپیل کی کہ مولانا محمد سلیمان کو فلفور رہا کیاجائے