لاہور27جون:……وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے آج جے یو آئی کے وفد نے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے۔معاشرے میں عدم تشدد کے کلچر کے فروغ کیلئے علماکی اہمیت مسلمہ ہے۔ سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے بجٹ میں عوامی ریلیف کے اقدامات کو سراہا۔مولانا امجد خان، مولانا عتیق الرحمن اور دیگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔