مولانا فضل الرحمان کا احتجاجی سیاست اور سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
Advertisements
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب احتجاجی سیاست ہو گی اور سڑکوں پر نکلیں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ جن سے امیدیں ہوتی ہیں ان کو ہی لایا جاتا ہے، اب فیصلے میدان میں ہوں گے، یہ ایک سنجیدہ فیصلہ ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے جس سے صاف اور شفاف انتخابات کا ماحول پیدا ہوگا، اُن سے کہا کہ میرا اور آپ کا بہت سخت اختلاف ہے۔
Advertisements
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ انتخابی نتائج مسترد کرنے کے مؤقف پر قائم ہوں، دھاندلی ماضی میں بھی ہوئی ہے اور موجودہ الیکشن میں بھی ہوئی، مجھے افسوس ہے دوسرا الیکشن ہے جو متازعہ ہو گیا، کچھ لوگ بند کمروں میں نتائج طے کر لیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کے رسپانس کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔