اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پرنس بہاول عباسی کو ووٹ دیں مولانا حبیب الرحمن درخواستی

JUI Central Naib Amir Maulana HabiburRehman Darkhwasti asks his folloers to vote for Prince Bahawal Abbasi candidate NA -166
ڈیرہ نواب صاحب :جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا حبیب الرحمن درخواستی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت میں ویڈیو بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں

میں فقیر تحصیل احمد پور شرقیہ میں رہائش پزیر اپنے تمام متعلقین کو پابند کرتا ہوں کہ وہ آٹھ فروری کو این اے 166 کے انتخابی معرکہ میں نواب بہاولپور کے صاحبزادے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو ووٹ دے کر اپنی پرانی وفاؤں کا حق ادا کریں، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر اور مہتمم جامعہ عبداللہ ابن مسعود خانپور کا ویڈیو بیان


مولانا حبیب الرحمن درخواستی کی اپنے صاحبزادے نائب مہتمم جامعہ عبداللہ ابن مسعود خانپور اور حق نواز فاروقی کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب آمد ،امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور امیدوار قومی اسمبلی ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات،جمعیت علماءاسلام کے مقامی رہنما حکیم محمد حسنین بھی ہمراہ تھے ملاقات میں مولانا حبیب الرحمن درخواستی نے  سابق والیان ریاست بہاولپور کی اقامت گاہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا

ڈیرہ نواب صاحب : جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا حبیب اللہ درخواستی صادق گڑھ پیلس میں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کے موقع پر ان کے صاحبزادے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی قومی اسمبلی کے الیکشن میں فتح اور نواب صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار ) جمیعت علماء اسلام  پاکستان کے مرکزی نائب امیر اور مدرسہ جامعہ عبداللہ ابن مسعود خان پور کے مہتمم مولانا حبیب الرحمن درخواستی آج صبح صادق گڑھ پیلس تشریف لائے جہاں انہوں نے امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے صاحبزادے امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی سے الگ الگ ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے اپنا ایک ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں رہائش پذیر اپنے مریدین اور معتقدین کو پابند کیا ہے کہ وہ آٹھ فروری کو این اے 166 کے انتخابی معرکہ میں پرنس بہاول عباس عباسی کی بھرپور حمایت کریں اور انہیں ووٹ ڈال کر اپنی پرانی وفاؤں کا حق ادا کریں , انہوں نے  نواب صلاح الدین عباسی کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کرائی -مولانا عبداللہ درخواستی نائب مہتمم جامعہ عبداللہ ابن مسعود خانپور ،حق نواز فاروقی اور جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما حکیم محمد حسنین بھی ان کے ہمراہ تھے

ڈیرہ نواب صاحب جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا حبیب اللہ درخواستی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمّد عبدااللہ درخواستی اور حق نواز فاروقی ساتھ موجود ہی

مزید پڑھیں