Contact Us

سیاستدانوں کے میگا کیسزکی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ جج ہونا چاہیے: عمران خان

imran khan

 پاکستان تحریک انصاف    کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے تمام میگا کیسزکی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ جج ہونا چاہیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ نیب قانون میں ترمیم بنیادی طور پر این آراو ہے نیب قانون میں ترمیم پاکستان میں اینٹی کرپشن مہم کوتباہ کرےگی۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کیخلاف کیسز بند کیے جائیں گے نیب قانون میں ترمیم سے میگا کرپشن کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ سیاستدانوں کے تمام میگا کیسزکی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ جج ہونا چاہیے، منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ 5 ماہ گزر چکے اور ایف آئی اے فردجرم عائد کرنے میں ناکام رہی ہے پتہ چلتا ہے کس طرح بڑے چور نظام کا استحصال اور ہیرا پھیری کرتے ہیں، کرائم منسٹر دوستانہ استغاثہ کے ذریعے ریکارڈ میں ردوبدل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں