Contact Us

صحافی جرنلسٹ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل سے استفادہ کریں، پرنس بہاول عباس عباسی

journalists-use-the-journalist-protection-and-welfare-bill-1
پرنس بہاول خان عباسی مبارک پور میں عالمی یوم آزادی صحافت کی رائونڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے ۔

دنیا بھر میں رواں سال 53 صحافی قتل جبکہ پاکستان میں 3صحافی شہید ہوئے صدر آرایم این پی احسان احمد سحر

صحافی جرنلسٹ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل سے استفادہ کریں پرنس بہاول عباس عباسی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں گزشتہ برس پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا جرنلسٹس پروٹیکشن بل صحافیوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام ہے صحافی اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خطرناک اسائنمنٹس کی اجتماعی کوریج کریں بریکنگ نیوز کی دوڑ اور سولوفلائٹ کے باعث درجنوں پاکستانی صحافیوں کی زندگی کےچراغ گل ہو گئے

علاقائی صحافی متوازن اور غیر متصبانہ رپورٹنگ کریں امیر آف نواب بہاولپورصلاح الدین عباسی کے ولی عہد کا رورل میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام پریس کلب مبارک پور میں منعقدہ عالمی یوم آزادی صحافت کی رائونڈ ٹیبل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال

جنوری2021 تا مئی 2022 پاکستان میں دس صحافیوں کو شہید کیا گیا پاکستان کی ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کی درجہ بندی 145سے گرکر 157 ہوگی جو انتہائی تشویشناک ہے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پیکا آرڈینینس کالعدم قرار دینا قابل تحسین اقدام ہے صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کا صدارتی خطاب

پرنس بہاول خان عباسی نے مبارک پور میں نور پور نورنگا نوشہرہ جدید خیرپورڈاہا اور سمہ سٹہ کے 11 صحافیوں میں یونسیکو کے ریسوررس مٹیریل کی سی ڈیز کے ساتھ جنکہ 7دیگت صحافیوں میں جرنلسٹ فرینڈز ایوارڈز تقسیم کیے عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں پریس کلب مبارک پور کےبانی صدر مظہر رشید مسن مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ دنیا بھر میں قتل ہونے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

مبارک پور ( فراز حیدر خان سے ) امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول خا ن عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں پارلیمنٹ کی جانب سے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جرنلسٹ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل صحافیوں کے تحفظ او ر سلامتی کے لئے انتہائی اہم اقدام ہے اس لئے علاقائی صحافیوں کواپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اس سے مستفید ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب رورل میڈیانیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب مبارک پور میں عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کیاجوصدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی ،پرنس بہاول خان عباسی نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اہم نوعیت کے خطرناک ایونٹس کی اجتماعی کوریج کریں جو انکی سلامتی کو یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ سولوفلائٹ اوربریکنگ نیوز کی دوڑ نے چھوٹے شہروں اور اور قصبات میں کام کرنے والے متعددصحافیوں کی زندگی کے چراغ گل کردیئے ہیں اس لئے علاقائی صحافیوں کو چاہئے وہ متوازن اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کریں اور زرد صحافت سے گریز کریں ۔صدر رورل میڈیانیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر نے آر ایم این پی کی سالانہ پریس فریڈم رپورٹ کے اقتبات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال دنیا بھر میں 53صحافی قتل ہوئے جبکہ 2021میں 79اور 2020میں 92صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ،صدر آر ایم این پی نے بتایا کہ جنوری 2021سے مئی 2022تک پاکستان میں 10صحافیوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے جس میں سے 7کا تعلق چھوٹے شہروں اور قصبات سے ہے انہوں نے ورلڈ فریڈم انڈیکس کا حوالہ دیتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ 180ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان 145ویں نمبر سے 157ویں پر آگیا ہے جبکہ بھارت اس درجہ بندی میں 150ویں بنگلہ دیش 162اور میانمار176ویں نمبر پر ہے ۔احسان احمد سحر نے پی ٹی آئی دور میں منظور کئے گئے جرنلسٹ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل کو صحافیوں کی جدو جہدکا نتیجہ قرار دیا اور،موجودہ مخلوط حکومت کی جانب سے پاکستا ن میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے ) اور پیکا آرڈننس کو کا لعدم قرار دینے کے فیصلوں کاخیر مقدم کیا ،صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے اس موقع پر ایک بھٹہ مالک کی جانب سے اغوا اور تشددکانشانہ بننے والے پریس کلب نوشہرہ جدید کے صدر محمد اکمل عباسی کو صادق پریس فریڈم ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا آرایم این پی کے زیر اہتمام عالم یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل میں کواڈینیٹر فراز حیدر خان ،آصف محمود چوہدری ،راؤ فاروق تشنہ ،سید تنویر حسین بخاری ،ملک طارق آرائیں ،محمد اکمل عباسی ،ملک آصف اعوان،خضر عباس ،امین اسلام ودیگر نے اظہار خیال کیا ۔بعد ازاں پرنس بہاول خان عباسی نے نور پور نورنگہ ،سمہ سٹہ ،نوشہرہ جدید او ر خیر پور ڈاھا سے تعلق رکھنے والے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے گیارہ صحافیوں خواجہ محمد ارشد،ملک یاسر نائچ،کاشف محمود چوہدری ،سید مبشر حسن ،آصف محمود چوہدری ،سید تنویر حسین بخاری ،خضر عباس ،راؤ فاروق ،حبیب احمد لانگ میں یونیسکو کے ریسورس مٹیریل کی سی ڈیز تقسیم کیں ۔ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نے فراز حیدر خان صدر پریس کلب مبارک پور ،راؤ فاروق ،آصف محمود چوہدری ،ملک طارق آرائیں ،ملک اعجاز ارائیں ،محمد شاہد ،ملک سراج مسن کو جرنلسٹ فریڈم ایوا ڈ بھی دیئے ۔عالمی یوم آزادی صحافت راؤنڈ ٹیبل کے اختتام سے قبل پریس کلب مبارک پور کے بانی مرحوم صدرملک مظہر رشید مسن اور پاکستان کے شہید ہونے والے صحافیوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی جبکہ دنیا بھر میں مختلف واقعات میں مارے جانے والے صحافیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

journalists-use-the-journalist-protection-and-welfare-bill-2
journalists-use-the-journalist-protection-and-welfare-bill-3
journalists-use-the-journalist-protection-and-welfare-bill-4