Advertisements

صحافیوں کا پیکا ایکٹ کیخلاف عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا فیصلہ 

PECA ACT
Advertisements

صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد: صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔  مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔  اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا کرے

Advertisements