Advertisements

پیکا ایکٹ میی ترامیم نا منظور احمدپور شرقیہ کے صحافیوں کا پریس کلب اور چوک منير شہید پر احتجاج

Press Club members protest against the passage of amended PECA law
احمد پور شرقیہ: پریس کلب کے سابق صدر محمد رفیق صفدر راجپوت کی قیادت میں صحافی پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خلاف اپنا احجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں
Advertisements

سابق صدر پریس کلب محمد رفیق صفدر راجپوت،محمد ناصر خان نیازی،سردار اے ڈی جلو انہ ، ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب شیخ عزیز الرحمن اور دیگر صحافیوں کی تقاریر پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم فی الفور واپس لینے کا مطالبہ

احمدپورشرقیہ (علی حسین جلوانہ) پریس کلب احمدپورشرقیہ میں صحافی برادری کا بھر پور احتجاج کیا اور کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل آزادی صحافت پر حملہ ہے فوری بل واپس لیں صحافی برادری نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف چوک منیر شھید پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے اور ملک بھر کی طرح احمدپورشرقیہ میں مظاہرے وکلاء برادری سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جمہوریت آئین کی بالادستی کے لیے صحافیوں کو اکٹھا ہونا ہو گا

Advertisements

صحافی رہنماؤں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دے دیا پریس کلب احمدپورشرقیہ کے صحافیوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ ترامیم کو غیر قانونی طور پر منظور کیا گیا ہے ترامیم آزادی اظہار رائے اور صحافت کی آزادی پر حملہ ہے صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ بل فوری طور پر واپس لیا جائے

اس موقع پر سابق صدر پریس کلب محمد رفیق صفدر راجپوت سابق جنرل سیکرٹری سردار اےڈی خان جلوانہ نائب صدر محمد ناصر خان نیازی قلم دوست گروپ کے چیرمین سید صدا حسین مبین رضوی رانا محمد سلیم جان محمد چوہان بشیر احمد مغل کامران کلال عمران خان لکی مرتضی بسمل مفیض الرحمن خان نتکانی سیف اللہ خان نتکانی یوسف غنی انیسہ کنول محمد افضل چھٹہ مختار احمد جمشید ملک حافظ محمد شفیق اسد یعقوب رنداوھا خادم حسین شاہین لاشاری سکندر اقبال راجپوت محمد ایاز چوہان عدنان حفیظ خان اعجاز خان احمد علی چوہدری ارشاد احمد شیخ عزیز الرحمان اعجاز حسین مغل ,   اور ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب موجود تھے  .