Contact Us

نواں کوٹ کے سینئر صحافی جام صغیر احمد لاڑکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے پریس کلب اللہ آباد

Journalists of Allahabad demand immediate arrest of the killers of journalist Sagheer Ahmed
۔اللہ آباد۔نواں کوٹ کے سینئر صحافی جام صغیر احمد لاڑ(شہید)کے قاتلوں کو جلد گرفتاری کے حوالے سے پریس کلب اللہ آباد کے صحافی بازوں پر بلیک پٹیاں باندھ کر پر امن احتجاج کر رہے ہیں

صحافیوں کا پریس کلب کے باہر بازو پر بلیک پٹیاں باندھ کر پر امن احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ


اللہ آباد(نامہ نگار)نواں کوٹ کے سینئر صحافی جام صغیر احمد لاڑ(شہید)کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے پریس کلب اللہ آباد کے صحافیوں کا پریس کلب کے باہر بازو پر بلیک پٹیاں باندھ کر پر امن احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق چندروز قبل نواں کوٹ کے سینئر صحافی جام صغیر احمد لاڑ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا جس پر پریس کلب اللہ آباد کے صحافیوں ایم اے خالق بھٹی سہیل احمد سید اصغر علی شاہ محمد بلال بلوچ خالد عزیز تھہیم سیف الرحمٰن بھٹی جام بخت علی جھتال جام علی تنویر اور ریاض خان گورگیج نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب آر پی او بہاول پور ڈی پی او رحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ جام صغیر احمد لاڑ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اس موقع پر پریس کلب اللہ آباد کے تمام عہدے داران نے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں شہید جام صغیر احمد لاڑ کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں

مزید پڑھیں