صحافی ملکی سلامتی کے اداروں کا عزت وقار ہمیشہ مقدم رکھیں ڈاکٹر ناصر حمید

قومی سلامتی کے اداروں کی بدولت ہمیں آزادی اور چین کی زندگی میسر ہے یہ ادارے ہمارا فخر ہیں حالیہ معرکہ حق میں انہوں نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے
صحافی تصدیق اور تحقیق کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پیغامات اور خبروں کی ترسیل کریں کیونکہ اس کے غلط استعمال سے نہ صرف آپ کی کریڈیبلٹی متاثر ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے – صحافی تنظیمیں ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن کا خطاب
یونینز نے صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد سے نو آموز صحافیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ضلع بہاولپور نعمان مسعود خان کا اظہار خیال
تقریب تقسیم حسن کارکردگی ایوارڈ سے احسان احمد سحر, سید سرفراز حسین زیدی محمد سلیمان فاروقی, حمید اللہ خان عزیز عبدالحمید ثاقب اور عمران لاڑ نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈاکٹر ناصر حمید نے احمد یونین آف جرنلسٹس کے سینیئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان مسعود خان نے اے یو جے کے جونیئر صحافیوں میں حسن کارکردگی کے ایوارڈز تقسیم کیے
احمد پور شرقیہ+اوچ شریف ( حمید اللہ خان عزیز+ارشاد احمد شاد سے) ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید نے صحافیوں پر زور دیا ہے کہ ملکی سلامتی سے وابستہ اداروں کے عزت و وقار کو ہمیشہ مقدم رکھیں کیونکہ انہی کی بدولت ہمیں آزادی اور چین کی زندگی میسر ہے یہ ادارے ہمارا فخر ہیں حالیہ معرکہ حق میں انہوں نے بھارت کو ناکوں چنے چپوا کر اسے ثابت بھی کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام پنجاب کالج میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام 78ویں جشن ازادی کی خوشی اور معرکہ حق کی کامیابی کے حوالے سے تقسیم حسن کارکردگی ایوارڈز کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو بانی و سرپرست اے یو جے احسان احمد سحر کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور نعمان مسعود خان مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے-تقریب میں نظامت کے فرائض حمید اللہ خان عزیز نے انجام دیئے۔
ڈاکٹر ناصر حمید نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل میڈیا کا زمانہ ہے جس سے نئی نسل وابستہ ہے صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پیغامات اور خبروں کی ترسیل میں انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ فیک نیوز کی وجہ سے نہ صرف آپ کی کریڈبلٹی متاثر ہوگی بلکہ اس سے معاشرے میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے-ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بغیر تصدیق اور تحقیق کے سوشل میڈیا پر پوسٹس فارورڈ اور شیئر نہ کریں نیز ڈیجیٹل میڈیا کے مثبت استعمال کو یقینی بنائیں انہوں نے تقریب کے انعقاد پر سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر اور ان کو ساتھیوں کو مبارکباد دی
مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات سے عامہ بہاولپور نعمان مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونینز کا صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں ہمیشہ نمایاں کردار رہا ہے احمد پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد نو آموز صحافیوں کے لیے انتہائی مفید ہیں کیونکہ اس سے اُنکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے-اُنہوں نے تقریب کے انعقاد پر اے یو جے کی انتظامیہ کو مبارکباد دی –
احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے اپنے صدارتی خطاب میں یونین کے اغراضِ ومقاصد اور اس کی گزشتہ تین سالہ کارکردگی پرروشنی ڈالی اور ڈاکٹر ناصر حمید کی ڈائریکٹر اور نعمان مسعود خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ کے عہدوں کا چارج سنبھالنے پر اے یو جے کی جانب سے مبارکباد دی۔تقریب سے محمد سلیمان فاروقی، بزرگ صحافی سید سرفراز حسین زیدی،ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب،عمران لاڑ اور حمید اللہ خان عزیز نے بھی خطاب کیا -بعد ازاں ڈاکٹر ناصر حمید نے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے سینئر جبکہ نعمان مسعود خان نے جونیئر صحافیوں میں حسن کارکردگی ایوارڈز تقسیم کیے۔

احمدپور شرقیہ: احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام حسن کارکردگی ایوارڈز کی تقریب کے سٹیج کا منظر،دائیں سے بائیں محمد سلیمان فاروقی ،مہمان خصوصی ڈاکٹر ناصر حمید نعمان مسعود خان ،احسان احمد سحر اور عبدالحمید ثاقب موجود ہیں