Advertisements

جرنلسٹس الائنس رورل وٹاون پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر، کے انتخابات: افتخار علوی سرپرست، ارشاد شاد، رانا ذوالفقار علی شریک چیئرمین اور رانا محمد قاسم جنرل سیکرٹری منتخب

احمد پور شرقیہ :جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نو منتخب عہدیداران کا مہمان خصوصی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی کے ہمراہ گروپ فوٹو
Advertisements


 جنوبی پنجاب چیپٹر،کے اجلاس میں اکیس رکنی اسٹیرنگ کمیٹی عمل میں آئی، محمد سلیمان فاروقی چیئرمین اور سید تنویر الحسن بخاری کو وائس چیئرمین چن لیا گیا۔اس طرح محمد عمار علوی کو جرنلسٹس الائنس پاکستان  ضلع بہاول پور یوتھ چیپٹر کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔

جرنلسٹس الائنس جنوبی پنجاب چیپٹر،کے پنجاب کالج میں منعقدہ  تاسیسی اجلاس میں مظفرگڑھ، رحیم یار خان اور بہاول پور کے چودہ پریس کلبز کے نمائندگان نے دس نکاتی منشور اور تیرہ نکاتی اغراض ومقاصد کی بھی منظوری دی۔

Advertisements

احمد پور شرقیہ(حمیداللہ خان عزیز سے)جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل وٹاون پریس کلبز چیپٹر جنوبی پنجاب،کے تاسیسی اجلاس میں بہاول پور، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان کے چودہ پریس کلبز نے دس نکاتی منشور اور اسٹیرنگ کمیٹی کے تیرہ نکاتی  اغراض ومقاصد کی منظوری دے دی گئی،جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل وٹاون پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر، کا تاسیسی اجلاس پنجاب کالج  میں بانی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں آئندہ ایک سال کے لئے عہدیداران کابلامقابلہ  انتخاب عمل میں لایا گیا اور اسٹیرنگ کمیٹی کے اکیس اراکین کی نامزدگی بھی عمل میں ائی۔

چیئرمین اسٹیرنگ کمیٹی محمد سلیمان فاروقی(ڈائریکٹر پنجاب کالج احمد پور شرقیہ) کے اعلان کے مطابق جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز چیپٹر جنوبی پنجاب، کے لئے افتخار احمد علوی(سمہ سٹہ)سرپرست، ارشاد احمد شاد(اوچ شریف)، شریک چیئرمین رانا ذوالفقار علی(شہر سلطان)، شریک چیئرمین، رانا محمد قاسم (خان بیلہ) جنرل سیکرٹری، شاہد بشیر چوہدری (چنی گوٹھ)چیف آرگنائزر، فراز حیدر خان(مبارک پور) چیف کوآرڈینیٹر، محمد عربی عباسی(ترنڈہ محمد پناہ)، سینئر وائس چیئرمین،سید لیاقت علی رضوی(ہتھیجی) نائب صدر، ملک آصف اعوان(نوشہرہ جدید)نائب صدر، امام بخش بھٹی(مسافر خانہ) نائب صدر، محمد ابو بکر رونگھا(ہھتیجی)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، غلام مرتضی چوہدری (خانقاہ شریف)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،انعام الستار خان مستوئی (ترنڈہ محمد پناہ)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، احسان الحق صدیقی(خان بیلہ)ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،حمیداللہ خان عزیز( نوائےاحمد پور شرقیہ) سیکرٹری کوآرڈینیشن،محمد خضر عباس(نوشہرہ جدید) ڈپٹی سیکریٹری جنرل، اعجاز احمد خان(نوائے احمد پور شرقیہ)ڈپٹی سیکرٹری جنرل، رانا ہارون عباس(جن پور)ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور راشد محمود چنڑ(نوائے احمد پور شرقیہ) فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

چیئرمین اسٹیرنگ کمیٹی محمد سلیمان فاروقی  کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ احمد علی چوہدری کو جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلب جنوبی پنجاب چیپٹر کے سیفٹی کمیشن کا چئیرمین اور ماہر تعلیم سید تنویر الحسن شاہ بخاری کو اکیس رکنی اسٹیرنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین  منتخب کر لیا گیا۔قبل ازیں اجلاس میں بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے اعلان کیا کہ وہ کوئی عہدہ نہیں لیں گے اور جرنلسٹس الائنس پاکستان کے ایڈوائزر کے طور پر بدستور  رضاکارانہ خدمات سر انجام دیتے رہیں گے