جرنلسٹس الائنس پاکستان کا منفرد اعزاز صحافیوں کی پیشہ وارانہ خدمات اور حوصلہ افزائی کیلئےجرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز کا اجرا
جرنلسٹ کیش سپورٹ ایوارڈ کا آغاز بانی احسان احمد سحر کی تحریک پر مئی 2026میں علوی پریس چیمبرز سمہ سٹہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا گیا اب تک نو ے ہزار روپے کے ایوارڈز تقسیم کیے گئے ہیں افتخار علوی سرپرست اعلی جے اے پی رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر
سمہ سٹہ ( عمار حسن علوی) پاکستان کی تمام صحافتی تنظیموں میں جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کا منفرد اعزاز جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈ کا قیام مورخہ 10مئئ 2026 کو سمہ سٹہ میں علوی جرنلسٹس چیمبر کا افتتاح رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر و بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے اپنے دست مبارک سے کیا
صدارتی خطاب میں بابائے صحافت نے ایک تجویز پیش کی جسمیں رورل ایریا کے صحافیوں کی پیشہ وارانہ خدمات اور حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹ کیش ایوارڈ اور اعزازی شیلڈ سے نوازا جائے جسے تمام شرکاء نے بیحد سراہا مکمل تائید و حمایت کی جس میں پریس کلب سمہ سٹہ کے تمام عہدیداران انجمن تاجران و امن کمیٹی کے عہدیداران سماجی شخصیات نے شرکت کی اس تجویز سے متاثر ہو کر صدر انجمن تاجران سید وقار الحق شاہ نے دو جرنلسٹس کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کر کے اسکو عملی جامہ پہناتے ہوئے چند روز بعد انس میرج ہال میں پر وقار تقریب میں کیش ایوارڈ اور اعزازی شیلڈ دیکر بابائے صحافت کی تجویز کی بنیاد رکھ دی
یکم اگست 2026 کو پنجاب کالج احمد پور شرقیہ کے ہال میں منعقدہ اجلاس میں محمد اعجاز خان صدر پریس کلب اوچ شریف نے دو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا سماجی شخصیت محمد سجاد خان بلوچ آف لندن نے دو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا چوتھا کیش ایوارڈ کراؤن پرنس بہاول خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں علاقائی صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تین صحافیوں میں دس دس ہزار مالیت کے جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈ کے ساتھ اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں –
جرنلسٹس الائنس پاکستان کے تحت اب تک 9صحافیوں میں 90 ہزار روپے کے کیش ایوارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور خدمات کے اعتراف میں جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈ کی تجویز دینے اور اس پر عمل درآمد کروا کر صحافی وسماجی خدمات کا فریضہ انجام دیا -انکی خدمات کو سراہتے ہوئے سرپرست اعلیٰ پریس کلب سمہ سٹہ و سرپرست اعلیٰ جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر حاجی افتخار احمد علوی , نمائندہ روزنامہ جنگ و جیو نیوز چینل بانی صدر پریس کلب سمہ سٹہ وقار احمد علوی اور نمائندہ وقت نیوز چینل بہاولپور عمار حسن علوی نے مشترکہ بیان میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو بہت سراہا

