Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے دو نوجوان صحافیوں کو کیش ایوارڈز دینے کی تقریب جمعرات کو ہوگی

Journalists Alliance Pakistan to Present Cash Awards to Two Young Journalists on Thursday
Advertisements

محمد اعجاز خان پٹھان کی جانب سے مہیا کردہ ایوارڈ رقم روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی ٹیم کے حوالے، تقریب پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں منعقد ہوگی

بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کا فیصلہ: روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے عملے اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے ارکان ایوارڈز کے اہل نہیں ہوں گے

Advertisements

 احمد پورشرقیہ (سٹاف رپورٹر) جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام 13 اگست بروز جمعرات دوپہر سہ پہر ساڑھے 12 بجے پنجاب کالج میں تقریب منعقد ہوگی جس میں بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر دو نوجوان صحافیوں کو 20 ہزار روپے کے  جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز دیں گے خیال رہے جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے تاسیسی اجلاس میں  اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے صدر محمد اعجاز خان پٹھان نے بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کی صوابدید پر پر دو صحافیوں کو بیس ہزار روپئے کے دو جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا،

محمد اعجاز خان پٹھان جو جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کی اسٹیرنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین بھی ہیں نے گزشتہ سے پیوستہ شب ایوارڈز کی رقوم  اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے اجلاس کے موقع پر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی ٹیم کے حوالے کر دی چنانچہ اب اس تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے – ادھر بانی جرنلسٹس الائنس احسان احمد سحر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ دونوں کیش ایوارڈز کے لیے اپنے ڈیجیٹل اخبار روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے کسی رکن اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ میں سے کسی کا انتخاب نہیں کریں گے بلکہ دو نوجوان صحافیوں کا چناؤ کیا جائے گا- خیال رہے کہ احسان احمد سحر کی تحریک پر رواں برس کے ماہ مئی میں انجمن تاجران سمہ سٹہ کے صدر سید وقار الحق شاہ نے بھی  سمہ سٹہ پریس کلب کے دو  مستحق صحافیوں کو بیس ہزار روپئے کے دو کیش ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا جو پریس کلب سمہ سٹہ کی سفارش پر انہوں نے تقسیم کر دیے تھے- اب یہ اسی سلسلے کا تسلسل ہے جس پر بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے صدر محمد اعجاز خان پٹھان سے اظہار تشکر کیا ہے