Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کا اہم اجلاس یکم اگست کو طلب

Journalists Alliance Pakistan to Convene Leadership Meeting on August 1
Advertisements

احمدپور شرقیہ: جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی احسان احمد سحر نے الائنس سے وابستہ 14 رکن پریس کلبوں کے صدور/سربراہان اور احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپور ایسٹ ورکرز کی قیادت کا ایک اہم اجلاس ہفتہ، یکم اگست 2026ء، صبح 11:00 بجے طلب کیا ہے۔

اجلاس پنجاب کالج، احمدپور شرقیہ میں منعقد ہوگا۔

Advertisements

اجلاس میں جرنلسٹس الائنس پاکستان کی اب تک کی پیش رفت، تنظیمی امور، مستقبل کی حکمتِ عملی اور الائنس کو مزید مؤثر، فعال اور مضبوط بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر آئندہ کے لائحۂ عمل، رکن تنظیموں کے باہمی تعاون اور صحافیوں کے اجتماعی مفادات کے فروغ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تمام رکن پریس کلبوں کے ذمہ داران اور احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپور ایسٹ ورکرز کی قیادت سے بروقت شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ اجلاس کے فیصلوں سے بعد ازاں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔