جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹرکے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری آج صبح 10 بجے اوچ شریف میں منعقد ہو گی
تقریب کی صدارت الائنس کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کریں گے، جبکہ میزبانی کے فرائض اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب کے ارشاد احمد شاد اور محمد اعجاز خان پٹھان سرانجام دیں گے۔ تقریب کے دوران مرحوم صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے میموریل ایوارڈز بھی دیے جائیں گے،
ظہرانے کے بعد رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیرِ اہتمام 2 گھنٹے پر محیط فنی تربیتی سیشن ہوگا جس کا عنوان "ڈیجیٹل دور میں مقامی صحافت کی مہارتوں، اخلاقیات اور ٹیکنالوجی کا فروغ” ہے۔ ممتاز ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا صحافیوں کو تربیت فراہم کریں گے
اوچ شریف: جرنلسٹس الائنس پاکستان (رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر) کے نومنتخب عہدیداران کی باوقار تقریبِ حلف برداری 27 اکتوبر 2026ء (بروز منگل) صبح 10:00 بجے العباس میرج ہال، اوچ شریف میں منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کی صدارت الائنس کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کریں گے، جبکہ میزبانی کے فرائض اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب کے ارشاد احمد شاد اور محمد اعجاز خان پٹھان سرانجام دیں گے۔ تقریب کے دوران اوچ شریف کے مرحوم صحافیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے میموریل ایوارڈز بھی دیے جائیں گے، جس کے بعد اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب کی جانب سے معزز مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ ظہرانے کے بعد رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیرِ اہتمام 2 گھنٹے پر محیط فنی تربیتی سیشن ہوگا جس کا عنوان "ڈیجیٹل دور میں مقامی صحافت کی مہارتوں، اخلاقیات اور ٹیکنالوجی کا فروغ” ہے۔ ممتاز ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا صحافیوں کو تربیت فراہم کریں گے اور اختتام پر تربیتی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

