Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کے میاں زاہد اویسی اور لیاقت علی رضوی کے لئے دس دس ہزار مالیت کے دو کیش ایوارڈز

Owaisi Hatheji based correct , pl draft news style ceremony not in beginning Journalists Alliance Pakistan Presents Two Cash Awards of Rs. 10,000 Each to Mian Zahid Owaisi and Liaquat Ali Rizvi
Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی احسان احمد سحر نے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں منعقدہ تقریب میں میاں زاہد اویسی اور سید لیاقت علی رضوی کو کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز دیں

برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس میں محمد سجاد خان بلوچ نے دونوں جرنلسٹس کو کیش ایوارڈذ کے لئے مطلوبہ فنڈز مہیا کیے تھے۔

Advertisements

احمد پور شرقیہ(جرنلسٹس الائنس رپورٹ)جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں منعقدہ تقریب میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر و بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر نے بہاول پور کے صحافی میاں زاہد اویسی اور ھتیجی کے سینئر صحافی سید لیاقت علی رضوی کو دس دس ہزار مالیت کے کیش ایوارڈزاور اعزازی شیلڈز دیں، جرنلسٹس الائنس پاکستان کے ان دونوں ” جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز” کو برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس میں محمد سجاد خان بلوچ نے اسپانسر کیا تھا۔جرنلسٹس الائنس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہاول پور کے صحافی میاں زاہد اویسی کا کیش ایوارڈ کے لئے انتخاب امسال 7- جون کو بہاول پور شہر میں ان کے ساتھ ناخوشگوار پیش آنے والے واقعہ کے باعث کیا گیا، جس میں دس حملہ آوروں نے انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا تھا۔وہ کئی روز تک بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور میں زیر علاج رہے ،جب کہ ان کے زخموں پر نو ٹانکے لگائے گئے مگر انہیں تین ماہ گزرنے کے باوجود انصاف نہیں مل سکا۔

دوسرا”جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ” ھتیجی پریس کلب ھتیجی کے سرپرست اعلی سید لیاقت علی رضوی کو دیا گیا، جو جرنلسٹس الائنس رورل اینڈ ٹاون پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نائب صدر بھی ہیں، انہوں نے 2013ء میں ھتیجی پریس کلب قائم کیا اور آزادی صحافت کے لئے خدمات سر انجام دیں۔

خیال رہے کہ جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی احسان احمد سحر کی تحریک پر ماہ مئی 2026ء سے لے کر اب تک سمہ سٹہ،احمد پور شرقیہ، بہاول پور شہر اور ھتیجی کے چھے صحافیوں میں ساٹھ ہزار روپے مالیت کے جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ایوارڈ دینے کی تقریب میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کے عہدیداران:حمیداللہ خان عزیز، شبیر احمد قریشی،احمد علی چوہدری، ملک راشد محمود چنٹر،زاہد بلوچ، جمیل محمود، انیسہ کنول، خادم حسین شاہین لاشاری،ملک سجاد، شاہ ولی خان،چوہدری سجاد احمد، محمد جمشید بھٹی، محمد خالد نواز خان،محمد یوسف غنی قریشی بھی شریک ہوئے