بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر 22اکتوبر کو ایک اور صحافی کو دسواں جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ بمع اعزازی شیلڈ دیں گے
روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی جانب سے یہ جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ دیا جائے گا اس طرح مئی 2026 سے 22اکتوبر2026 تک ایوارڈز کی کل مالیت ایک لاکھ روپے ہو جائے گی
احمد پور شرقیہ: جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کے اجراء کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر 22 اکتوبر بروز منگل کو اپنے اخبار روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے 10 ہزار مالیت کا ایک جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ ایک صحافی کو دیں گے-
اس امر کا اعلان روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے – پریس ریلیز کے مطابق جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ وصول کرنے والے صحافی کو جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی جائے گی اس طرح 22 اکتوبر کو اس ایوارڈ کے پیش کیے جا نےکے بعد مئی 2026 سے لے کر ابتک جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ وصول کرنے والے صحافیوں کی تعداد دس جبکہ ایوارڈز کی کل مالیت ایک لاکھ روپے ہو جائے گی

