جرنلسٹس الائنس پاکستان کا اندرون سندھ میں توسیع کا آغاز
Advertisements
نیشنل پریس کلب تحصیل نصیرآباد کے جنرل سیکرٹری عامر کلہوڑو نصیر آبادی اندرون سندھ کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر
جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی احسان احمد سحر نے نیشنل پریس کلب تحصیل نصیرآباد، ضلع قمبر ، سندھ کے جنرل سیکرٹری عامر کلہوڑو نصیر آبادی کو جرنلسٹس الائنس پاکستان کا اندرون سندھ کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔
Advertisements
انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اکتوبر 2026 میں ہونے والے جرنلسٹس الائنس پاکستان کے انتخابات سے قبل اندرون سندھ کے رورل پریس کلبز کو اتحاد میں شامل کریں تاکہ وہ بھی اس انتخابی عمل میں شریک ہو سکیں۔
واضح رہے کہ عامر کلہوڑو نصیر آبادی 2018 سے صحافت سے وابستہ ہیں اور اس وقت سندھی اخبار آس اور سندھی رنگ نیوز ویب ٹی وی چینل کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

